Thursday, June 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صیہونی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال، 109 فلسطینی زخمی

صیہونی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال، 109 فلسطینی زخمی
May 26, 2018
غزہ (92 نیوز) اسرائیلی بربریت کیخلاف غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فورسز کی فائرنگ اور آْنسو گیس کی شیلنگ سے ایک سو نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد مسلسل نویں جمعے بھی غزہ بارڈر کے قریب جمع ہوئی۔ ٹائر جلائے اور پتھراؤ کیا۔ اس دوران صیہونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے براہ راست گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ایک سو نومظاہرین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تیس مارچ سے جاری احتجاج کے نتیجے میں اب تک ایک سو تیرہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔