صورتحال کشیدہ ہے ایسا نہ ہو سارا ملبہ آپ پر پڑ جائے، شیخ رشید کی فضل الرحمٰن کو تنبیہ

صورتحال ، کشیدہ ، ، ملبہ ، آپ ، شیخ رشید ، فضل الرحمٰن ، تنبیہ
۰۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے فضل الرحمٰن کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا صورتحال کشیدہ ہے ایسا نہ ہو سارا ملبہ آپ پر پڑ جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا فضل الرحمٰن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو استعمال کرنا چاہتے تھے خود استعمال ہو گئے۔ فضل الرحمٰن کے مطالبات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پیش کر دیئے۔ فضل الرحمٰن نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا تھا۔ فضل الرحمٰن کے آگے کھائی اور پیچھے کنواں ہے۔ فضل الرحمٰن جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں پھنس جائینگے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا یہ لوگ مولانا کو آگے کرکے سمجھتے ہیں شاید کوئی راستہ نکل آئے۔ تحریک چلنے کا نقصان کشمیر کی آزادی کو ہو گا۔ بلاول ٹھیک کھیل رہا ہے، اسے پتہ ہے دھرنے کے کیا نتائج ہونگے۔

تازہ ترین ویڈیوز