صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

صوبائی وزیر اطلاعات ، میاں اسلم اقبال ، مرحوم ، عبدالقادر ، گھر ، آمد، اہل خانہ ، اظہار ، تعزیت
۰۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام

 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور ہیڈ کوچ انڈر 19 کرکٹ ٹیم اعجاز احمد عبدالقادر کی رہائش پر پہنچے اور مرحوم کے اہلحانہ سے گہرے رنج کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عبدالقادر سچے پاکستانی تھے۔ انہوں نے ساری عمر کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ وہ  مانتے تھے کہ جو فن انکے پاس ہے وہ ارض پاک کے نوجوانوں کو ہی ملنا چاہیے۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کا کہنا تھا عبدالقادر کو پوری دنیا میں بہترین کرکٹر مانا جاتا تھا۔ کرکٹ کی دنیا کا ایسا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ پر ان کے چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز