Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اہلیہ ، بیٹی اور نواسے سمیت شہید

صوابی میں  گاڑی پر فائرنگ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  اہلیہ ، بیٹی اور نواسے سمیت شہید
April 5, 2021

صوابی (92 نیوز) صوابی میں انبار انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اہلیہ، صاحبزادی اور کمسن نواسے سمیت شہید ہو گئے جب کہ دو گارڈ زخمی ہوئے ۔

وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مذمت کی ۔ تھانہ چھوٹا لاہور میں جج قتل واقعہ کی ایف آئی آر درج  کر لی گئی ۔

پولیس نے پشاور اور خیبر میں چھاپے مار کر پانچ مشتبہ افراد کو  حراست میں لے لیا جب کہ مقدمے میں شامل دو گاڑیاں بھی ریکور کر لیں ۔گرفتار افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے ۔