Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوابی میں قتل کئے گئے جج آفتاب آفریدی اور اہل خانہ کی نمازجنازہ پشاور میں ادا

صوابی میں قتل کئے گئے جج آفتاب آفریدی اور اہل خانہ کی نمازجنازہ پشاور میں ادا
April 5, 2021

پشاور (92 نیوز) صوابی میں قتل کئے گئے جج آفتاب آفریدی اور اہل خانہ کی نمازجنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

ایف آئی آر میں چھ ملزم نامزد ہیں۔ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے چھاپے مار کر پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ واردات میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی پکڑ لیں۔ مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی شناخت پریڈ کریں گے۔

صوابی میں انبار انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اہلیہ، صاحبزادی اور کمسن نواسے سمیت شہید جب کہ دو گارڈ زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے پشاور اور خیبر میں چھاپے مار کر پانچ مشتبہ افراد کو  حراست میں لے لیا تھا جب کہ مقدمے میں شامل دو گاڑیاں بھی ریکور کر لیں۔