Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوابی میں جرگہ میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

صوابی میں جرگہ میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک
November 28, 2020

صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں اس وقت خون کی ہولی کھیلی گئی جبکہ جرگے کے دوران فائرنگ کر کے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے تنازعے پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فریقین میں تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

جاں  بحق ہونے والوں میں 5 کا تعلق ایک اور تین کا دوسرے فریق سے تھا، پولیس کے مطابق کسی نے تاحال دعویداری نہیں کی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج ہو سکی ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی جس کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،  ایک ہی علاقے میں بیک وقت 8 افراد کے قتل سے فضا سوگوار ہو گئی ہے۔