صدر پی پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا روڈ حادثے میں جاں بحق

صدر ، پی پی پی پنجاب ، قمر زمان کائرہ ، بیٹا ، روڈ حادثے ، جاں بحق
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ شام

کراچی (92 نیوز) صدر پی پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ لالا موسیٰ میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوا۔

ہنستے بستے کائرہ خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب سڑک حادثےمیں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔

 قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے جاں بحق ہونے کی خبر نیوز کانفرنس کے دوران دی گئی، وہ فوری طورپراسلام آباد سے لالہ موسیٰ چلے گئے، ان کی رہائش پر اہل علاقہ اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

 وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،بلاول بھٹو،آصف زرداری، شہباز شریف، مریم نواز،،چودھری شجاعت،شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز