Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

صدر پاکستان سے عثمان ڈار کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی پر تبادلہ خیال

صدر پاکستان سے عثمان ڈار کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی پر تبادلہ خیال
November 14, 2019 10:54 am

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کے لئے میدان میں آگئے ، صدر مملکت سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے  ملاقات کی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام کو  کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت دی جائے گی  ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس  پر منتقل ہو رہے ہیں ، مصنوعی ذہانت دنیا کا مستقبل ہے ، ہمیں جدید طریقے اپنانا ہوں گے ، تعمیر و ترقی کے لئے نوجوانوں کو بھی میدان عمل میں کردار ادا کرنا ہوگا ،  کامیاب جوان کے پلیٹ فارم کو مزید موثر بنا کر نوجوان نسل کی سرپرستی کریں گے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں شفاف ترین پروگرام کی بنیاد رکھی ہے ، سربراہان مملکت کی جانب سے منصوبے میں تعاون نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے  ، ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار مزید اہم بنانا چاہتے ہیں ، مصنوعی ذہانت پر کام بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا ، کوشش کریں گے اپنے نوجوانوں کو عالمی طرز کی تربیت فراہم کریں۔

Contact Details