Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزامات کی فہرست تیار

صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزامات کی فہرست تیار
December 10, 2019 11:15 pm

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگرس کی جوڈیشل کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزامات کی فہرست تیار کر لی۔ جوڈیشل کمیٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔ کمیٹی چیئرمن جیرڈ نیڈلر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیخلاف ایکشن لینا ضروری ہو گیا تھا کیونکہ انہوں نے آئین اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ امریکی صدر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں مواخذے کے حوالے سے آئندہ ہفتے ووٹنگ متوقع ہے اور منظوری کی صورت میں سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کی راہ ہموار ہو جائیگی۔

رابطہ کیجیے