صدر عارف علوی کی شہید کیپٹن محمد الحسنین کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ  شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر آمد ہوئی۔ صدرمملکت نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا پوری قوم شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء نے اپنی جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مادر وطن کی حفاظت کےلئے جان نچھاور کرنا ہماری قوم کا شیوہ ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

ادھر شاہ محمود کی شہید کیپٹن جنید عباسی، فردوس عاشق کی شہید ارسلان ستی اور مراد سعید کی شہید جاذب کے گھر آمد ہوئی۔ عثمان بزدار نے شہید محمد تیمور، مراد علی شاہ نے راشد منہاس شہید، فیاض چوہان نے کیپٹن یحییٰ شہید اور شہباز شریف نے تیمور اسلم شہید کے گھر جاکر عقیدت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز