Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر عارف علوی کی زیرصدارت علما اور گورنرز کا اجلاس ، مساجد کے 17 ایس اوپیز کا اعادہ

صدر عارف علوی کی زیرصدارت علما اور گورنرز کا اجلاس ، مساجد کے 17 ایس اوپیز کا اعادہ
December 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی کی زیرصدارت علما اور گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں مساجد کے حوالے سے 17 ایس اوپیز کا اعادہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے علما کرام و مشائخ عظام پہلی لہر کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ دینی مدارس کے جلسے، تبلیغی اجتماعات، محافل میلاد اور محافل ذکر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے احتراز کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد، مدارس، خانقاہ اور امام بارگاہ سے دینی احکامات کی روشنی میں کرونا وبا کے پیش نظر حفضان صحت اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیغام دیا جائے۔

 اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت اور آزاد کشمیر کے تمام مسلک کے علما و مشائخ نے شرکت کی جس میں تمام سیاسی رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بڑھتے ہوئے خطرات  کے پیش نظر بہم طور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وبا سے تحفظ کے لئے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔