Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر عارف علوی نے چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

صدر عارف علوی نے چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
December 1, 2020

چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز دینے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ،  صدر مملکت عارف علوی نے جنرل وی فینگ کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پاکستان کے دورے پر ائے ہوئے جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے بھی چینی وزیر دفاع نے ملاقات کی ، وزیراعظم ہاوس آمد پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور وزیراعظم نے مہمان کا کہنی ملا کر خیرمقدم کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، سی پیک سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔

گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔