صحافی مرزا وسیم بیگ کے قاتل تاحال پولیس کی پہنچ سے باہر


صحافی ‏ مرزا وسیم بیگ ‏ سرائے عالمگیر ‏ ‏92 نیوز
۰۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۸ شام

سرائے عالمگیر ( 92 نیوز) سرائے عالمگیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے 92 نیوز کے رپورٹر صحافی مرزا وسیم بیگ کے قاتل تاحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہیں ، دوسری جانب  مقتول کی  رسم قل ادا کر دی گئی جس میں صافی، سیاسی، سماجی اور مقامی افراد کی کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

تین روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے 92نیوز سرائے عالمگیر کے رپورٹر مرزا وسیم بیگ کی رہائش گاہ موضع بھلوال غربی میں انکا ختم قل پڑھایا گیا ۔

رسم قل میں  صحافی، سیاسی، سماجی اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،، مرزا وسیم بیگ کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا،مرزا وسیم بیگ کے قاتل تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے۔

مقتول کے لواحقین ، ورثا اور صحافتی برادری نے  پولیس سے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے  کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز