صاف ظاہر ہے کشمیر میں حالات نارمل نہیں، راہول گاندھی

صاف ظاہر ‏ کشمیر ‏ حالات نارمل ‏ راہول گاندھی ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر ‏ مودی سرکار انسانی حقوق پامال
۲۴ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز)  راہول گاندھی کشمیر میں داخل نہ ہو سکے ، ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا ، واپسی پر دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صاف ظاہر ہے کشمیر میں حالات نارمل نہیں ،  جاننا چاہتے تھے کشمیری کس حال میں رہ رہے ہیں، لیکن انہیں اور وفد کو سری نگر ایئر پورٹ سے باہر نہیں جانے دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر پر بولا جانے والا ہر جھوٹ بے نقاب ہوگیا ،  کشمیر کے حالات معمول پر رہنے کے بھارتی دعوے  مسلسل بے نقاب  ہو گئے ۔  مودی سرکار نے انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی کشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا،  راہول گاندھی کے ہمراہ 12 رکنی اپوزیشن وفد کو سرینگر ائیرپورٹ سے دھکے دے کر واپس بھیج دیاگیا۔

نئی دہلی ائیرپورٹ پر پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کشمیر کے حالات معمول کے مابق نہیں ، دیکھنا چاہتے تھے مگر ہمیں زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر سے سلوک کا سن کر پتھر بھی رو پڑیں ،صورتحال نہایت خوفناک ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز