صادق آباد کے نور حسن کا لاہور کے اسپتال میں طبی معائنہ جاری

صادق آباد ‏ نور حسن ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ چیف آف آرمی اسٹاف ‏
۲۲ جون, ۲۰۱۹ ۴:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے اسپتال میں داخل صادق آباد  کے رہائشی چھپن سالہ  نورحسن کا طبی معائنہ جاری  ہے ، ڈاکٹرز کی جانب سے نورحسن  کے شوگر اور جگر کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے مزید ٹیسٹ پھر تجویز کردیے گئے ،نورحسن کے لئے خصوصی ویل چیئربھی تیارکی گئی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر صادق آباد سے لاہور منتقل کیےگئے موٹاپے کےشکارنورحسن کا طبی معائنہ جاری ہے، لاہور کے مقامی اسپتال میں نورحسن کا وزن کم کرنے کے لئے علاج کیا جارہا ہے،تین سوبیس کلوگرام وزنی نورحسن کےلئے ویل چیئرتیارکرلی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ نورحسن کی جسامت کے حساب سے ویلی چیئربنائی گئی ہے، نورحسن کو سرجری کے دوران اسی ویل چیئر پر اسپتال کے مختلف وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

ڈاکٹرزکاکہناہےکہ مزید ٹیسٹوں کی رپورٹس آنےکا انتظار ہے جس کےبعد  نورحسن  کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائےگا  جبکہ ان تک کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد دیگر ڈاکٹروں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز