Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صادق اور امین کی جعلی سندھ رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ، مریم نواز

صادق اور امین کی جعلی سندھ رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ، مریم نواز
January 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ،کہتا ہے واردات اس نے نہیں اس کے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 7 برس سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا، اب الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ باقی ہے، انیس جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔

مریم نواز کے ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کی جماعت کا وطیرہ ہے کہ پڑھے سمجھے بغیر مٹھائی کھاتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں۔


فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  شریف خاندان کو رسیدیں مل رہی ہیں نہ مسلم لیگ نون کے پاس مالیات کا کوئی ریکارڈ ہے، ان سے پوچھے جانے والے ‏ہر سوال کا جواب جھوٹ ، انکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہے،  سچ تو یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کااپنا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔