Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شین وارن کی تاریخی ٹیسٹ کیپ10 لاکھ ڈالر میں نیلام

شین وارن کی تاریخی ٹیسٹ کیپ10  لاکھ ڈالر میں نیلام
January 10, 2020
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلین لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کی تاریخی ٹیسٹ کیپ دس لاکھ سات ہزار پانچ سو ڈالر میں نیلام ہو گئی۔ سابق آسٹریلین  اسٹار اسپنر نے آسڑیلیا میں لگنے والی آگ  سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز  اکٹھے کرنے کی غرض سے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلامی  کے لیے پیش کی تھی جو 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بش فائر فنڈ میں دی جائے گی، شین وارن کا کہنا ہے نیلامی کی رقم ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔ لیجنڈری آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی ٹیسٹ کیپ 2003 میں چار لاکھ پچیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔