Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلامی کیلئے پیش کر دی

شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلامی کیلئے پیش کر دی
January 6, 2020
کینبرا ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے  متاثرہ افراد کے لیے آسٹریلیا کے سابق اسٹار لیگ اسپنر  شین وارن  کا   شاندار  اقدام ، سابق آسٹریلوی اسپنر نے  اپنی ٹیسٹ کیپ نیلامی کے لیے پیش کر دی۔ آسٹریلیاکے سابق  اسٹار کرکٹرشین وارن نے  آگ  سے  متاثرین  کی  مدد   میں فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے اپنی ٹیسٹ کیپ  نیلامی کے لئے  پیش کر دی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کیپ کی قیمت پچیس ہزار  ڈالر  لگا دی، شین وارن  کا کہنا ہے کہ مجھے امید  ہے میری ٹیسٹ کیپ آگ سے متاثرہ افراد کے لیے کچھ فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔