Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شین وارن ایک سال ڈرائیونگ نہیں کرسکیں گے

شین وارن ایک سال ڈرائیونگ نہیں کرسکیں گے
September 24, 2019
لندن (ویب ڈیسک )تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ لیجنڈ سابق کرکٹر  نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔ شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاؤنڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے ۔