شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو


شیرشاہ کراچی کپڑے گودام آگ گھنٹے بے قابو
۲۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۶ شام

کراچی (92 نیوز) شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے۔ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

صبح 9 بجے لُنڈے کے 4 گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے گودام لپیٹ میں لے لیے۔ فائر بریگیڈ کے 8 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کیلئے پہنچے، جبکہ پاکستان بحریہ کے فائر ٹینڈر کو بھی طلب کرنا پڑا ۔ آتشزدگی کے متاثرین نے فائر بریگیڈ عملے کی تاخیر سے آمد کا شکوہ کیا ۔

علاقے کے عوامی نمائندے نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز کے پاس پانی تک موجود نہیں تھا ۔ آتشزدگی کے باعث مرکزی گودام کی چھت میں دراڑیں پڑ جانے کے باعث عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا ۔

مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق  2 ایکڑ پر قائم کمپاونڈ میں 50 گودام ہیں جن میں پرانے کپڑے رکھے جاتے ہیں، جنہیں لگائے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز