شیخ زید بن النہیان کا دورہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان


فردوس عاشق، برطانوی شاہی جوڑے، پاکستان آمد، خوش آمدید، اسلام آباد، 92 نیوز
۰۳ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳ دن

 اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا شیخ زید بن النہیان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات  ہیں۔ یہ دورہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

یو اے ای کی جانب سے 200 ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔ دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز