Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید کا ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کا دورہ

شیخ رشید کا ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کا دورہ
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران شیخ رشید کو آپریشنل تیاریوں اور سرحدوں کی نگرانی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرداخلہ نے امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی بلوچستان کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شیخ رشید نے کہا بلوچستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔