Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں میں وین نہر میں گر گئی، 11 افراد جاں بحق

شیخوپورہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں میں وین نہر میں گر گئی، 11 افراد جاں بحق
May 15, 2021

شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں میں وین نہر میں گرگئی۔ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحِق ہونے والوں میں 7 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ خانقاہ ڈوگراں کا تاجر یونس اپنی فیملی کے ساتھ جارہا تھا۔ گاڑی پل پر حفاظتی جنگلا نہ ہونے کی وجہ سے نہر میں جاگری۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جاں بحِق ہونے والے افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔