Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ، دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار کی خاتون سے اغواء کے بعد مبینہ زیادتی

شیخوپورہ، دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار کی خاتون سے اغواء کے بعد مبینہ زیادتی
February 15, 2020
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار ندیم گجر نے ساتھی کے ساتھ مل کر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ صدر کے مقدمہ درج کرنے سے انکار پرخاتون عدالت پہنچ گئی۔ عدالت کے حکم پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او غازی صلاح الدین نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔