شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں


Shahla raza
15 جون, 2020 1:01 شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما  اور سندھ کی وزیرحقوق نسواں  شہلا رضا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ۔

شہلا رضا نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایاتھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی جس میں  شہلا رضا میں  کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ۔  سندھ اسمبلی کے 25ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 53 ہزار 805 ہے جبکہ صوبے میں مہلک وائرس کے سبب 831 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

صوبہ سندھ میں 25 ہزار 606 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت مند ہو چکے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز