شہر قائد میں پولیس کی کارروائی ، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار

شہر قائد ‏ پولیس کی کارروائی ‏ جرائم پیشہ افراد کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ مومن آباد سائٹ ایریا
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ دن

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں  رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مومن آباد ، سائٹ ایریا سے 13 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، ملزم موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔

کراچی میں رات گئے مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 7 ملزموں  کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق تمام ملزم  جرائم پیشہ اور پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ادھر سائیٹ اے پولیس نے خیبر چوک پٹھان کالونی کے قریب کارروائی میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں سمیت چھ ملزم  دھرلیے۔

ملزموں کے قبضہ سے دو ٹی ٹی پسٹل،مسرقہ  موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزموں میں  یاسر ، عبدالواحد،عثمان، شمریز، افسرین، اور فضل الرحمٰن شامل ہیں ۔

ادھر سلطان آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جب کہ دو ساتھی فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزم 2017 میں بھی گرفتار ہو چکا ہے ،  طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملزم کی شناخت ہدایت اللہ عرف بمبوٹ کے نام سے ہوئی۔

فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز