شہر اقتدار میں کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آنے لگا


شہر اقتدار ، کورونا گراف ، تیزی سے نیچے ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 11:05 دن

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اثر کرنے لگا، روزانہ کی بنیاد پر آنے والے کیسز کم ہوکر ایک تہائی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیل سیکٹرز کو بھی جلد ڈی سیل کردیا جائے گا۔

شہر اقتدار میں کورونا کا گراف تیزی سے نیچے گرنے لگا۔ سیکٹر جی نائن کے بعد سیکٹر آئی ایٹ اور ائی ٹین  ڈی سیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا  کا کہنا ہے کہ  سمارٹ لاک ڈاون سے کورونا کیسز کم ہوکر ایک تہائی تک رہ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف ایک ماہ میں چودہ لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے۔

اسلام اباد میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی13195  ہے جن میں 8264 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز