شہریار آفریدی کا ہر قیمت پر ڈرگ مافیا کے خاتمے کا اعلان


شہریار آفریدی
۱۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) شہریار آفریدی نے ہر قیمت پر ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان کر دیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈرگ مافیا سن لے ، چالے میری جان چلی جائے ،اس مافیا کا خاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  ڈرگ مافیا آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے ، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سن لیں ! حکومت ڈرگ مافیا کو عبرت کا نشان بنائے گی ۔

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا ڈرگ مافیا کے خلاف بہادری  سے لڑنا  پڑے گا ،  چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ سے ہے ۔

حکومت کا مافیا کے خلاف سخت فیصلوں کا عزم دہراتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز