Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہدائے مچھ کے لواحقین کیلئے 15،15 لاکھ روپے ، شرعی وارث کیلئے سرکاری ملازمت کا اعلان

شہدائے مچھ کے لواحقین کیلئے 15،15 لاکھ روپے ، شرعی وارث کیلئے سرکاری ملازمت کا اعلان
January 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) شہدائے مچھ کے لواحقین کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے اور شرعی وارث کو سرکاری ملازمت ملے گی۔

حکومت اور دھرنا منتظمین کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق شہدائے مچھ کے لواحقین کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے اور شرعی وارث کو سرکاری ملازمت ملے گی، وزیرداخلہ بلوچستان کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی کمیشن بنے گا جب کہ نااہلی برتنے والے افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ادھر حکومت نے مچھ میں دہشت گردی کرنے والوں کی گرفتاری یا معلومات پر بیس لاکھ روپے انعام بھی رکھ دیا۔