شہبا زشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس

۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ دن

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں  قائد حزب  اختلاف  شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں  پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔

اجلاس میں  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب  ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما موجود ہیں ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن  کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ  میں شرکت سے متعلق غور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جیل سے پیغام بھجوا چکےہیں کہ مسلم لیگ ن  نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہونا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز