Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری
October 22, 2020 11:35 am

لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس  میں شہبازشریف کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق شہبازشریف نے فلیٹس کی قسطیں ادا کرنے کے ذرائع نہیں بتائے، کاروبار کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کرسکے ۔

گزشتہ روز دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ جو سوالنامہ  پہلے دیا گیا اب بھی وہی ہے، جوابات ریفرنس کا حصہ ہیں، پورے ہفتے میں مجھ سےصرف15منٹ بات کی گئی ، سماعت کے بعد شہبازشریف کوسنٹرل جیل بھیج دیاگیا۔

شہبازشریف کے وکیل امجدپرویز ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست ان کی ہدایت اور مشورے کے بعد فائل کریں گے۔میڈیاسے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق  نے کہا حکومت نے مفاہمت کو جیل میں بند کردیا،اپوزیشن اتحاد کے ہمیشہ نتائج نکلتے ہیں۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت اکتیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

Contact Details