شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر کی گئی غلط بیانی پکڑی گئی

شہباز شریف ‏ قومی اسمبلی ‏ غلط بیانی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز قائد حزب اختلاف ‏ مریم نواز ‏ جذباتی بیان ‏ حقائق کے منافی ‏ ‏8اگست
۱۰ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر ایک بار پھر غلط بیانی پکڑی گئی ، مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف کا  جذباتی بیان حقائق کے منافی نکلا ۔  مریم نواز کا8اگست کو نیب کے نام لکھا گیا خط 92 نیوز نے حاصل کر لیا۔

مریم نواز نے 3 بجے کے بعد نیب میں پیش ہونے کی سرے سے کوئی درخواست ہی نہیں کی تھی  جبکہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے فلور پر تقریر میں کہتے رہے مریم نواز نے 3 بجے کے بعد پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔

مریم نواز نے نیب کو خط میں لکھا تھا کہ 23 جولائی کے نوٹس پر 31 جولائی کو نیب کے روبرو پیش ہو چکی ہوں  مزید معلومات سے متعلق ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ خط میں مزید سوالوں کے جواب جمع کروانے کے لئے مناسب وقت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

شہباز شریف ‏ قومی اسمبلی ‏ غلط بیانی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز قائد حزب اختلاف ‏ مریم نواز ‏ جذباتی بیان ‏ حقائق کے منافی ‏ ‏8اگست
شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر کی گئی غلط بیانی پکڑی گئی

نیب کو لکھے گئے خط  کے مندرجات سے واضح ہے کہ مریم نواز نے قومی احتساب بیرو کے روبرو پیش ہونے کی بجائے مزید مہلت طلب کی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز