Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت

شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت
July 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عید کے بعد شیڈول اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر ودیگر نے شرکت کی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں عید کے بعد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس اور ایجنڈے پرحتمی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں دیگر اتحادی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں نیب قوانین میں ترمیم کی تجاویز سمیت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈہ تیار کرنے اور دیگر امور کیلئے بنائی جانے والی رہبر کمیٹی کیلئے لیگی رہنماوں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔