شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی گئی

شہباز شریف
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  قانون و انصاف ، اطلاعات و شنریات اور  امور کشمیر  کی قائمہ کمیٹیوں  سے شہبازشریف کی رکنیت  ختم کی گئی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی  رکنیت ختم کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز