شہباز شریف کی برطانوی صحافی کے الزامات پر لندن میں وکلا سے مشاورت


نیب شہباز شریف خاندان جائیدادوں خریدوفروخت پابندی
۱۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ شام

 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے برطانوی صحافی کے الزامات پر لندن میں وکلا سے مشاورت کی جس میں جھوٹی خبر کی اشاعت کے خلاف چارہ جوئی سے متعلق آگاہ کیا۔

شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے برطانوی اخبار ،عمران خان اور شہزاد اکبر کےخلاف برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

شہبازشریف نے برطانوی صحافی کے الزامات پر لندن میں وکلا سے مشاورت کی۔ ڈیلی میل،وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کےخلاف مقدمے  کے ابتدائی نکات بھی طے کرلیے گئے۔ سلمان بٹ کی قیادت میں وکلا کی ٹیم نے شہبازشریف کو مقدمے کے نکات اور قانونی عمل کی تیاری پر بریفنگ بھی دی۔

دوسری طرف وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے حکومت کو  شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے۔ شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ شہباز شریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ چوری اور سینہ زوری نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز