شہباز شریف کا پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ


شہباز شریف پارٹی لائن انحراف سینیٹرز سخت کارروائی عندیہ
02 اگست, 2019 3:32 شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن  نے چیئرمین  سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے اظہار تشویش کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پارٹی ارکان سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے ارکان کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ضمیر فروشوں کو تہہ سے نکال لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جیت گئی۔ جمہوریت کے وقار کو ایک  بار پھر مجروح کیا گیا۔ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی  اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا۔ تمام اپوزیشن سے مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کرنے کیلئے سخت کارروائی کی جائے گی۔

سینیٹر راجہ ظفرالحق، پرویزرشید، آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان سمیت دیگر سینیٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز