Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے ۔۔وزارت داخلہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ پراسیکیوشن ٹیم نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپیل کی تیاری شروع کردی۔

نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارش کی گئی تھی۔

نیب لاہور کی جانب سے 28 اپریل 2021 کو خط نیب ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کیا گیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب ہیڈکوارٹر نے خط وزارت داخلہ کو ارسال کیا۔