Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کا حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کیلئے حکمت عملی پر کام

شہباز شریف کا حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کیلئے حکمت عملی پر کام
May 10, 2021

لاہور (92 نیوز) ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی پے درپے کامیابیوں کے بعد شہباز شریف سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔ شہباز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ ن لیگ پیپلز پارٹی یا دیگر کی بجائے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف کی حکمت عملی کے تحت ن لیگ اب صرف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی۔ ن لیگ پیپلز پارٹی یا دیگر جماعتوں کی بجائے حکومتی پالیسیوں کو اپنا ہدف رکھے گی۔

ن لیگ نے عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور وار کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے شہباز شریف نے ن لیگ کے اہم رہنماوں کو ٹاسک سونپنا شروع کر دئیے ہیں۔

شہباز شریف نے اہم لیگی رہنماؤں کو حکومت کی خارجہ۔معاشی اور آئی ایم ایف کی ڈیل پر تنقید کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو وکلاء ونگ کومتحرک کردارکے لیے تیارکرنے کو کہہ دیا گیا،حکومتی وزراء کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کا بھرپور جواب دینے کا ٹاسک وکلا ونگ کے سپرد کیا جائے گا۔

لیگی ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو سی پیک اور حکومت کی معاشی پالیسوں پر تنقید کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔