شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا

شہباز شریف ، 31 اکتوبر، آزادی مارچ ، شرکت ، اعلان
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۷ شام

 لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

آزادی مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ ن گومگوکی کیفت سے باہر نکل آئی۔ مسلم لیگ نے آزادی مارچ میں شرکت کا واضح اعلان کر دیا۔

جے یوآئی ف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں  شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ہدایات مل چکی ہیں۔ اکتیس اکتوبر کو بھرپور جلسہ کریں اور اگلا لائحہ عمل بھی دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے حکومت پر بھی تنقید کے نشتر برسائے اور کہا عمران خان بری طرح ناکام ہو چکے، اداروں پر بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں جے یوآئی ف اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز