شہباز شریف نے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ پارٹی رہنماؤں کے حوالے کردی


Shahbaz sharif
26 مارچ, 2020 11:40 شام

لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ پارٹی رہنماؤں کے حوالے کر دی، دس ہزار حفاظتی کٹس پانچ پانچ ہزار کے دو حصوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے  حوالے کی جائیں گی۔

ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ اہل وطن اور کورونا کا مقابلہ کرنیوالے ڈاکٹرز، طبی عملے کیلئے یہ تحفہ قابل قدر ہے ،امید ہے کہ ملک بھر کے کاروباری، مخیر حضرات، کاروباری انجمنیں وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز