شہباز شریف نے نام ای سی ایل میں ڈالنےکا اقدام چیلنج کر دیا


شہباز شریف
۲۸ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شہبازشریف کی جانب سے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پوتی کی تیمارداری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا چاہتا ہوں ، عدالت نے ضمانت منظور کر لی مگر حکومت نے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔

شہباز شریف کی جانب سے دی گئی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ ،  چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز