شہباز شریف نے جیل میں قید نوازشریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

نیب شہباز شریف خاندان جائیدادوں خریدوفروخت پابندی
۱۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جیل میں قید نوازشریف کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔

شہبازشریف نے کہا احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔ انکو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے ۔انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فی الفور رہا کیا جائے ۔

شہبازشریف بولے ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہو گئے۔ جج ہٹانے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا۔

ادھر مریم نواز نے بیان دیا کہ انصاف کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ، عدالت میں نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے اور کہتے کہ جواب دیں آپ مجھے کیوں رشوت آفر کر رہے ہیں۔ اعلی عدلیہ کو مطلع کرتے اور جج کو دباؤ میں لانے پر بھری عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔

تازہ ترین ویڈیوز