Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف عدالت جائیں ، دفاع کروں گا، ڈیوڈ روز

شہباز شریف عدالت جائیں ، دفاع کروں گا، ڈیوڈ روز
July 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تحقیقاتی رپورٹر شہباز شریف اور ان کے خاندان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی رقم چرانے کی خبر پر ڈٹ گئےکہا کہ  شہبازشریف عدالت جائیں ہم اپنا دفاع کریں گے۔انہوں نے برطانوی اداے کی تردید پر بھی واضح کردیا کہ ان کے پاس اپنی خبر سے متعلق تمام شواہد موجود ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ پر منی لانڈرنگ اور زلزلہ زدگان کی امداد چرانے کی اپنی خبر پر ڈٹ گئے۔92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ شہبازشریف عدالت جائیں وہ دفاع کیلئے تیار ہیں۔ برطانوی محکمہ ڈی ایف آئی ڈی کی تردید سے متعلق معید پیرزادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ روز نے کہا کہ ان کے پاس پیسہ چرائے جانے کے دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ زلزلہ زدگان کیلئے دی گئی رقوم میں خورد بردہوئی اورپاکستانی محکمےکےفنانس ڈائریکٹراکرام نوید بھی  شہباز شریف کے دامادعلی عمران کو رقم دیے جانے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے21ملین پاؤنڈکی خطیر رقم کےغبن  سے متعلق اعدادوشمارکےدعوےسے متعلق استفسار کیا تو ڈیوڈ روز کا کہنا تھاکہ انہوں نے تحقیقات کے دوران متعدد لوگوں کے انٹرویوز کئے جس کی مدد سے انہیں اعدادوشمار پتہ  چلے،ڈیوڈ کے مطابق ہوسکتاہےاس سے بھی زیادہ رقم چرائی گئی ہو۔