شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز کی توسیع

December 2, 2020
نون لیگ نے گزشتہ روز پیرول میں توسیع کی درخواست کی تھی، بیگم شمیم اختر کی وفات پر ملنے والے پانچ روزہ پیرول کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز کی توسیع کر دی ، معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں تصدیق کردی۔
نون لیگ نے گزشتہ روز پیرول میں توسیع کی درخواست کی تھی، بیگم شمیم اختر کی وفات پر ملنے والے پانچ روزہ پیرول کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔