Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف اور بلاول زرداری کا غم سانجھا ،فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف اور بلاول زرداری کا غم سانجھا ،فیاض الحسن چوہان
July 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ایک دوسرے کا غم سانجھا معلوم ہو رہا ہے، دونوں کی کہانی کرپشن کی اورانہیں غم احتساب کا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  شہبازشریف اوربلاول بھٹو کے ٹیلیفونک رابطوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں چالاکی اور موقع پرستی کی سیاست کرنے کے چکر میں ہیں، اے پی سی کو جتنا غیرمتحدہ اپوزیشن نے بدنام کیا شاید کسی نے کیا ہو۔