Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز تتلہ اغوا و قتل کیس ، ملزم مفخر عدیل نے اعتراف جرم کر لیا

شہباز تتلہ اغوا و قتل کیس ، ملزم مفخر عدیل نے اعتراف جرم کر لیا
May 8, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز تتلہ اغوا و قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ملزم مفخر عدیل نے اعتراف جرم کر لیا ۔ پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کا چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا۔ چالان کے متن کے مطابق دوران تفتیش مفخر عدیل نے اقبال جرم کر لیا۔ شہباز تتلہ کو قتل کرنے کے بعد ایس ایس پی مفخر عدیل  روپوش ہو گیا تھا۔ چالان کے مطابق مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلہ کی لاش کیمیکل میں ضائع کی۔ چالان کے مطابق شہباز تتلہ کی لاش اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع  کیا گیا وہاں سے نمونے حاصل کیے۔ کیمیکل کے نمونوں کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا۔ شہباز تتلہ کو جس جگہ قتل کیا گیا اسکو اچھی طرح دھویا گیا۔ مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلہ کو قتل کرنے کی پلاننگ پہلے سے بنا رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق مفخر عدیل کے خلاف ٹھوس شوائد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے۔ پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد چالان کو منظور کریں گی ۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کا چالان تھانہ نصیر آباد پولیس کی جانب سے جمع کروایا گیا۔