Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان میں سب سے امیر نکلے

شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان  میں سب سے امیر نکلے
July 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان میں سب سے امیر نکلے۔ کمپنیوں کے شیئرز، انوسٹمنٹ، زرعی زمین،غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر  تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہبازسولہ کمپبنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شئیرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ سلمان شہباز کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنال زرعی اراضی ہے۔ سلمان شہباز کے پاس موجود زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوکستانہ میں ہے۔ سلمان شہباز کے پاکستان میں ذاتی 10 دس ذاتی بینک اکاوؤنٹس ہیں جبکہ لندن میں 1 ہے۔ وہ شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف ملک پروڈکٹس میں شئیر ہولڈر ہیں۔ شہبازشریف کے صاحبزادے مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل میں شئیر ہولڈر ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وہ کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی، اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔ سلمان شہباز العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس کمپنی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز نے ڈیری بزنس میں 35 کروڑ 83 لاکھ  سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ شریف ملک پروڈکٹس میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ شریف فیڈ مل میں 10 کروڑ ڈیری میں 9 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کے شئیرز ہیں۔