شہبازشریف چیئرمین پی اے سی نہ رہے تو قائمہ کمیٹیاں نہیں چلنے دینگے، ن لیگ


رانا ثنا اللہ
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ دن

لاہور ( 92 نیوز )مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے پر پارلیمان اور قائمہ کمیٹیاں نہ چلنے کی دھمکی دے دی ۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر شہبازشریف چیئرمین پی اے سی نہ رہے تو نہ چلے گی پارلیمان اور نہ چلنے دیں گے قائمہ کمیٹیاں ، شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں آسکتے ، انہوں نے اسپیکر کی تضحیک کرکے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا ہے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر دم ہے تو شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سےہٹا کر دکھائیں ، حکومت ناکام ہو گئی اور سازش کرکے پارلیمان کو بھی فیل کرنا چاہتی ہے تاکہ ان سے  ناکامی کا سوال نہ  کیا جا سکے ۔

تازہ ترین ویڈیوز