Sunday, January 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہبازشریف اور حمزہ شہباز توسیع شدہ پیرول کی مدت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل

شہبازشریف اور حمزہ شہباز توسیع شدہ پیرول کی مدت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل
December 3, 2020

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی توسیع شدہ پیرول کی مدت ختم ہوگئی، جیل حکام نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن رہنماء پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی 27 نومبر کو 5 روز کے لیے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر پیرول پر رہائی منظور کی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز پیرول میں ایک دن کی توسیع کی تھی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پیرول پر توسیع کے لیے درخواست دی تھی۔

اِدھر احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے شہبازشریف کی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین رپورٹ پیش کی، عدالت نے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔