Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہادت امام حسینؓ حق کی فتح، ایثار وقربانی کا استعارہ ہے، صدر عارف علوی

شہادت امام حسینؓ حق کی فتح، ایثار وقربانی کا استعارہ ہے، صدر عارف علوی
August 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی کا یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ شہادت امام حسینؓ حق کی فتح، ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام وہ جذبہِ صادق عطا کرتا ہے، جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور کو اللہ تعالیٰ نے روزِاوّل سے ہی خاص شرف بخشا ہے۔ نواسہ رسول ﷺ نے میدان کربلا میں شہادت پاکراس دن کو قیامت تک خاص بنا دیا۔